Category: Ramadan SMS | Total views: 8 | characters: 589


میڈیا اورمذہب
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ میڈیا نے استقبال کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ مذہب ایک بار پھر جنسِ بازارہوگا۔ ایک ایک مبارک ساعت پر”برائے فروخت“ کی تختی لگے گی اور یوں نقد ثواب کمائے گا۔ مولانا وحید الدین خان نے لکھا تھا:تفریح( انٹرٹینمنٹ) دو طرح کی ہوتی ہے۔ سیکولر اور مذہبی۔ توکیا مذہب تفریح اور منافع خوری کے لیے ہے؟